مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں باقاعدہ طورپر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مصری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں عہد کرتا ہوں کہ آنے والے صدارتی انتخابات شفافیت اور غیرجانب داری کی عمدہ مثال ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے مجھے جو ذمہ داری سونپی تھی میں نے اسے پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کیا۔ عوام کے تحفظ کے لیے جو بن سکا کیا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ مصری قوم کی مرضی کے خلاف اقتدار پر فائز نہیں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کسی چور اور کرپٹ کومصر کے ایوان اقتدار تک آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ مصرمیں مارچ 2018ء کو صدارتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔
مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں باقاعدہ طورپر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1878172
آپ کا تبصرہ